ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمتھ نے دھونی کو بڑا کھلاڑی بتایا

اسمتھ نے دھونی کو بڑا کھلاڑی بتایا

Sat, 15 Apr 2017 11:41:13    S.O. News Service

راج کوٹ، 14؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پونے ٹیم کے کپتان ا سٹیو سمتھ اب سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ا سمتھ نے کہا ہے کہ دھونی ٹی 20 کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور اگر وہ ایک دو میچ میں نہیں چلے تو اس میں کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔ دھونی گزشتہ تین میچوں سے رن نہیں بنا پا رہے ہیں۔ انہوں نے تین میچوں میں صرف 12، 5 اور 11 رنز ہی بنائے ہیں۔ پونے کی ٹیم گزشتہ دو مقابلے ہاری ہے۔ پونے کو واحد میچ میں ا سمتھ کی طوفانی اننگز سے کامیابی ملی تھی۔ ایک میچ میں وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے، جس کے بعد دھونی کے کھیل پر ٹیم کے مالک کے بھائی نے ہی سوالیہ نشان لگائے تھے۔ وہیں اس کے بعد سابق کپتان سوربھ گانگولی نے کہا تھا کہ وہ ون ڈے میں اعلی کھلاڑی ہیں پر ٹی 20 میں نہیں، ابھی سمتھ نے اپنے جواب میں دھونی کا دفاع کیا ہے۔


Share: